واپڈا حویلی لکھا بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف اِن ایکشن

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز ہفتہ 25 جنوری 2025 17:39

حویلی لکھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری 2025)بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن،کروڑوں روپے کی ریکوری و درجنوں بجلی چور قانونی شکنجے میں برقی آلات ضبط بھاری جرمانوں کا عمل شروع،آپریشن بھرپور قانونی طاقت سے جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا کے نواحی علاقے ہریکے کلاں میں بجلی چوروں اور واپڈا کے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اس گرینڈ آپریشن میں رینجرز بھی موجود تھی جبکہ اس گرینڈ آپریشن کو حمزہ خلیل،ندیم عثمان، لالہ لطیف،خالدوٹو(سدابہار چیئرمین)اور اسرار شاہ نےکیا آپریشن کے دوران واپڈا کے سینئر مکینیکل اور اینجینئرنگ کے شعبہ میں مہارت رکھنے والے اہلکاران کی خدمات حاصل تھیں اس گرینڈ آپریشن میں دوکروڑ سے زائد کی بجلی چوری اور واپڈا واجبات عدم ادائیگی شامل ہے بجلی چور عناصر کے برقی آلات قبضے میں لیکر قانونی کاروائ کا آغاز کردیاگیا ہے آپریشن کے موقع پہ واپڈا حویلی لکھا رورل و اربن نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ ہر صورت بجلی چور و نادہندگان عناصر کے خلاف بھرپور قانونی طاقت اور بلاتفریق کاروائ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :