ٴْ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

اتوار 26 جنوری 2025 18:05

y اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ، عدت نکاح کیس میں نیا موڑ ‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل آج پیرکو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان پیرکو سماعت کرینگے ۔

(جاری ہے)

خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ۔اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ ک لعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا ۔خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے