پشین کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام 2جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی ایک نشست پر کامیاب

اتوار 26 جنوری 2025 21:00

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء) صوبے بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن پشین کی خالی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات میں وارڈ نمبر 12 کی نشست پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار شمس الدین جمال نے 94 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے، جبکہ جمیعت علماء اسلام کے امیدوار مولوی عتیق اللہ درانی نے 76 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، دوسری نشست وارڈ نمبر 13 پر جمیعت علماء اسلام کے محمد شریف پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میونسپل کمیٹی حرمزئی وارڈ نمبر 4 بالا حاجیزئی کے ضمنی انتخابات میں جمیعت علماء اسلام کے جنرل کونسلر کے امیدوار سعید شاہ نے 205 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عبدلرشید نے 148 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ دونوں مقامات پر بلدیاتی ضمنی انتخابات پٴْرامن ماحول میں مکمل ہوئے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے لیکن کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔