Live Updates

توشہ خانہ ٹوبریت کیس ، تحریک انصاف نے مقدمہ دوسرے بنچ منتقل کرنے کی استدعا کر دی

منگل 28 جنوری 2025 22:19

توشہ خانہ ٹوبریت کیس ، تحریک انصاف نے مقدمہ دوسرے بنچ منتقل کرنے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے حوالے سے مقدمے کی سماعت دوسرے بنچ منتقل کرنے کی وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر مزیدغورکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے نئی تاریخ سماعت بعد میں جاری کی جائیگی۔منگل کو جسٹس انعام این منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا، ’میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق اپنی استدعا رکھتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے ہی سٴْن چکے ہیں، اور خاور مانیکا نے عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں انہی گراؤنڈز پر کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

سلمان صفدر نے عدالت سے درخواست کی کہ میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن میں اسے دائر نہیں کرنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ ’عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر غور کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور اس پر مزید غور کرنے کی ہدایت کردی۔کیس کی مزید سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات