چینی کمپنی ملازمین پرمہربان، 70 کروڑ کے بونس کی پیشکش، ایک بڑی شرط بھی رکھ دی

جمعرات 30 جنوری 2025 18:37

چینی کمپنی ملازمین پرمہربان، 70 کروڑ کے بونس کی پیشکش، ایک بڑی شرط بھی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)چین کی مشہور کرین بنانے والی کمپنی ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر میں حیرت انگیز بونس دینے کا منفرد طریقہ اپنایا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے 11 ملین ڈالر (تقریبا 70 کروڑ روپی)بطور بونس پیش کیے، مگر ایک غیر روایتی شرط کے ساتھ، جتنا گن سکتے ہیں، اتنا لے جائیں،کمپنی نے ایک بڑی میز پر نقد رقم کے ڈھیر لگا دیے اور ملازمین کو 15 منٹ کا وقت دیا گیا کہ وہ جتنی رقم گن سکتے ہیں، وہ لے جا سکتے ہیں۔

کچھ ملازمین نے حیرت انگیز طور پر لاکھوں یوآن اپنے حصے میں لے لیے، جبکہ ایک خوش نصیب نے 100,000 یوآن (تقریبا 12.07 لاکھ روپی) جمع کر لیے۔یہ حیرت انگیز ویڈیو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ڈوئن اور ویبو پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد عالمی سطح پر بھی چرچا ہوا۔ کچھ افراد نے کمپنی کی سخاوت کی تعریف کی، تو کچھ نے اسے ایک سرکس ایکٹ قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ یہ طریقہ ملازمین کی تذلیل کے مترادف ہے۔