حویلی لکھا میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں داخل

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز جمعہ 31 جنوری 2025 17:39

حویلی لکھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق پنجاب بھرکی طرح حویلی لکھا میں بھی تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ شروع تھا جو اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اندرون شہر سرکلر روڈ کے دونوں اطراف قائم دوکانات کے باہر تعمیر شدہ پختہ تھڑوں کو بھاری مشینری سے ہٹایا جاچکا ہے جبکہ ریلوے روڈ اور حجرہ روڈ پہ آئندہ دو روز میں حتمی آپریشن کلین اپ شروع ہوجائے گا اس سلسلہ میں سی او بلدیہ کے سینئر سٹاف ممبر محمد علی بابرعبدللہ(سنٹری انسپکٹر) چیف آفیسر بلدیہ ارحم نزیر،غلام مصطفی،احمد رضا،وقار احمد،اسرار احمد،شان رحمت،مبشر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے افسرانِ بالا کی ہدایات کی روشنی میں تجاوزکنندگان اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور قانونی طاقت سے آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور قطعاً کسی کو تجاوزات قائم نا کرنے دیں گے۔