ڈاکٹروں کا آپس میں جھگڑا، پی آئی سی میں علاج معالجہ پانچویں روز بھی معطل رہا

جمعہ 31 جنوری 2025 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں کے جھگڑے پر احتجاج کے باعث پانچویں روز بھی علاج معالجے کی سہولیات معطل رہیں۔

(جاری ہے)

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے گزشتہ روز بھی کام چھوڑ کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ۔آئوٹ ڈور ، ان ڈور میں ینگ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکس کی ہڑتال سے اینجیوگرافی، کارڈیک آپریشن ، مریضوں کے ٹیسٹ متاثر رہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ ہے کہ جونیئر ڈاکٹر پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔