شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں ایم بی اے، ایم ایس اور ایم فل پروگرامز میں نئے تعلیمی سیشن کے لئے داخلا برائے سال 2025 کی کمپیوٹر بیس پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد مین کیمپس میں کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 1 فروری 2025 17:25

نواب شاہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں ایم بی اے، ایم ایس اور ایم فل پروگرامز میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلا برائے سال 2025 کی کمپیوٹر بيس انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سیکنڈ فیس میں ہونے والی پری انٹری ٹیسٹ صبح 9 بجے سے مین کیمپس میں جاری رہے اسموقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشن محمد طفیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم بی اے، ايم ايس اور ايم فل پروگرامس میں 200 اہل امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس پری انٹری ٹیسٹ کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی ہال میں الیکٹرانک ڈیوائس یعنی موبائل، کيلکيولیِٹر وغيرہ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمیشن محمد زمان راٹھور کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفيسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ شفافيت کو اپنا نصب العين بنائے، تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور اہل طلبا اور طالبات کو اعلٰی تعليم حاصل کرنے میں کوئی مشکلات نہ پیش آئے