پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

ہفتہ 1 فروری 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2025ء کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن ، اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز کے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوںمیں توسیع کا شیڈول جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ اامتحان2025ء کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن ،اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ اب داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14فروری 2025ء کر دی گئی ہے۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :