پشاور، خیبرپختونخوا سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے پہلا کمپیوٹربیسڈ سکالرشپ ٹیسٹ کی کامیابی سےانعقاد

اتوار 2 فروری 2025 16:40

پشاور، خیبرپختونخوا سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے پہلا کمپیوٹربیسڈ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2025ء) ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی (ایٹا) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے چھٹی اورساتویں جماعت کے طلبہ کے لیے پہلے کمپیوٹر بیسڈ سکالرشپ ٹیسٹ (CBT) کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ایٹا ترجمان کے مطابق یہ اہم اقدام حکومت خیبرپختونخوا کے تعلیمی معیارمیں بہتری، شفافیت اور انصاف کے عزم کا عکاس ہے، یہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ 11 جنوری سے 27 جنوری 2025 تک صوبے کے تمام اضلاع میں کامیابی سے منعقد کیا گیا، اس امتخان میں کامیابی حاصل کرنے والے 506 ہونہارطالب علموں کو خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں بارہویں جماعت تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی،ایٹا کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق اس سکالرشپ پروگرام کے لیے صوبہ بھرسے 13,251 طلبہ نے درخواستیں جمع کی تھی جن میں سے 12,104 طلبہ نے ٹیسٹ میں شرکت کی، نتائج کےمطابق 3,152 طلبہ کامیاب ہوئے جب کہ 8,939 طلبہ کامیابی حاصل نہ کرسکے،امتحان میں کل 12,104 امیداروں میں سے 9,902 لڑکے اور2,202 لڑکیاں شریک تھیں، لڑکوں کی کامیابی کی شرح 26.8 فیصد جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 22.6 فیصد رہی، ماضی میں کامیابی کی مجموعی شرح صرف 10 فیصد تھی جس سے کمپیوٹربیسڈ ٹیسٹ کے نفاذ کے فوائد کی واضح نشاندہی ہوتی ہے، کمپوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے نفاذ کے بعد ایٹا 24 گھنٹوں کے اندرنتائج کا اعلان کرتا ہے جو کہ نظام کی تیز رفتاری اور پائیداری کی نشانی ہے،وظائف کے لئے منعقدہ اس امتحان میں سرکاری سکولوں کے تین طالب علموں نے 99 نمبرحاصل کیے جس سے اس نئے نظام کی افادیت ثابت ہوتی ہے، حکومت خیبر پختونخوا کا عزم ہے کہ وہ تعلیمی معیارمیں مزید بہتری لائے گی اورتمام طلبہ کو برابرکے مواقع فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کامیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :