ٰسردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو ایک دفعہ پھر سے اسکینڈلز کی طرف لے جایا جا رہا ہے، بی این پی

اتوار 2 فروری 2025 18:05

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیئرمین واحد بلوچ، ضلعی قائم مقام صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ،لیبر سیکرٹری ملک عطااللہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیں کہ بلوچستان کی خواتین کے واحد اعلیٰ تعلیمی ادارے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو ایک دفعہ پھر سے اسکینڈلز کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

دوسرے صوبے سے امپورٹڈ وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق بلوچستان کے روایات سے نابلد ھو کر صوبے کی خواتین کیلئے قائم کی گء واحد تعلیمی ادارے میں نت نئے تجربات کرنا شروع ھو گء ہیں۔

(جاری ہے)

۔شنید میں آیا ھے کہ پی ایس ٹو وائس چانسلر ایس بی کے وومن یونیورسٹی کیلئے کراچی سے ایک مرد کو ٹرانسفر کیا گیا ھے جو کہ نہ صرف یونیورسٹی میں پہلے سے موجود قابل ملازمین کے ساتھ ناانصافی ھے بلکہ خاتون کی پوسٹ پہ غیر صوبے سے مرد کو ایک حساس پوسٹ پہ بٹھانا قابل مذمت ھے۔

امید کی جا رہی تھی کہ نئی وائس چانسلر بگڑے ھوئے معاملات کو سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کرینگی لیکن مسلسل اپنے فرائض سے روگردانی، یونیورسٹی کے بلوچ و مقامی افسران و ملازمین کیساتھ تعصبانہ رویہ، ملازمین کے حقوق سے چشم پوشی، بلوچ افسران کو مسلسل نظر انداز کر کے یونیورسٹی کے ایک بلیک میلر لابی کو سپورٹ کرنا، اعلیٰ کمیٹیوں میں نااہل لوگوں کی نمائندگی، چھ مہینوں سے پچاس کے قریب کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کو روکنا، دانستہ طور پہ بلوچ خواتین و مرد ملازمین کے نام فورتھ شیڈول میں ڈلوا کے انکو بے دخل کرنے کی سازشیں، صوبائی سیکریٹری کالجز و گورنر ہاؤس کے تعصب پرستانہ رویے کو ساتھ ملا کر بلوچ ملازمین کے معاملات سے مسلسل روگردانی اور اس جیسے کئی معاملات پہ صوبے کے اعلیٰ سیاسی قیادت، سیاسی جماعتوں، گورنر و وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ان سنگین زیادتیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے۔