
سنگاپورسبزیوں وپھلوں کی اپنی ضروریات کچن گارڈننگ کے ذریعے پورا کر رہا ہے،ڈاکٹر سرورخاں
پیر 3 فروری 2025 12:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایک زرعی ملک،وسیع رقبہ، موزوں ترین موسمی حالات کے ہوتے ہوئے ہم ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرکے بیج،گرم مصالحہ جات، خوردنی تیل اور زرعی اجناس درآمد کرتے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے مختلف اوقات میں فصلوں اور سبزیوں کیلئے موزوں ترین اضلاع کی نشاندہی کریں اور انہیں مخصوص مہینوں کیلئے کلسٹرقرار دیں تاکہ وہاں اگائی جانیوالی سبزی و پھل ملک کے دوسرے اضلاع میں بہتر قیمت پر دستیاب کئے جا سکیں۔
انہوں نے بتا یا کہ چین میں زرعی شعبے کو تمام حوالوں سے حکومت ریگولیٹ کرتی ہے اور عام کسان چھ کنال رقبہ سے منافع بخش کاشتکاری کر رہا ہے جس میں کم لاگت میں تیار کی جانیوالی دو ٹنلز کا ہونا انتہائی ضروری ہے لہٰذا وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں چھوٹے کاشتکارکو زراعت سے جوڑے رکھنے کیلئے انتہائی کم قیمت ٹنل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچن گارڈننگ ڈے منانے کے حوالے سے ایگری ٹورازم کے روح رواں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہریوں کو فطرت کی خوبصورتیوں سے متعارف کروانے خصوصاً نئی نسل کو زرعی سرگرمیوں اور دیہی ثقافت سے روشناس کروانے میں اہم کردارادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھاکہ قدرت نے ہمیں ہر حوالوں سے تمام فیاضیوں سے نواز رکھا ہے تاہم ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کا بہترین استعمال یقینی بناتے ہوئے ملک و قوم کیلئے آگے بڑھنے کا سامان پیدا کریں۔انہوں نے شہریوں کومتحرک طرز زندگی اپنانے کی راہ دکھاتے ہوئے کہا کہ حتی الوسع دیسی خوراک کا استعمال خصوصاً گھر کے صحن، چھت یا روشنی و ہوا دار جگہ پر چھوٹے برتنوں،گملوں میں لگائی جانیوالی سبزیوں کواپنے کچن کا حصہ بنائیں تو صحت مند اور طویل زندگی کے امکانات کو بڑھایاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کا ہدف صحت مند اور طویل زندگی ہو توپھر زبان کے چٹخارے و مرغن غذاؤں کے بجائے سادہ خوراک اور اُبلی ہوئی سبزیاں بھی پرکشش لگتی ہیں لہٰذا اپنی طرز زندگی میں تحریک پیدا کرکے جہاں تک پیدل چل سکتے ہیں چلیں اورگاڑی کا استعمال کم سے کم کریں۔مزید زراعت کی خبریں
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
-
ملک میں لمپی سکن بیماری کی پہلی لوکل ویکسین تیار کرلی گئی
-
وزیراعلی پنجاب کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکیج
-
کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
-
31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت
-
وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف ..
-
شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک
-
محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی آبپاشی کا شیڈول جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.