پنجاب یونیورسٹی لائبریری اور انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ورکشاپ

پیر 3 فروری 2025 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری اور انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر ’’میٹا اینالائسز، ٹیکنیکس ٹولز اینڈ بیسٹ پریکٹسز ‘‘کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ سے ڈاکٹر عرفان علی ریسورس پرسن تھے جبکہ پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، شالیمار انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے50 سے زائد فیکلٹی ممبران،محققین اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ ریسورس پرسن نے میٹا تجزیہ کے نظریاتی اور عملی پہلوئوں کے ساتھ ساتھ دو سافٹ ویئرز بارے ہینڈ زآن پریکٹس ٹریننگ کی وضاحت کی۔ بعد ازاں انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق اور پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے تقریب کے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔شرکا نے ہینڈ آن ٹریننگ ورکشاپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین تقریب پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن اور چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی کے شکر گزار ہیں۔