
حکومت کپاس کی پیداوار بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے،ماہرین، کاشتکاروں کا مطالبہ
ماہرین نے پیداواری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پائیداری، جدید ٹیکنالوجی اور پالیسی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا ،رپورٹ
بدھ 5 فروری 2025 12:30
(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے کپاس کی پیداوار بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تحقیقی اداروں کو مالی وسائل فراہم کرنے اور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی) کو پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا۔
رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال سراج نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کپاس کی کاشت کے تحفظ کے لیے کاٹن بیلٹ میں گنے اور چاول کی کاشت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی۔سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ وسیم اجمل چوہدری نے کپاس کی پیداوار میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور یقین دلایا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، تاکہ کپاس کا شعبہ عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار رہے۔انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کے مشیر ڈاکٹر ایرک نے کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور تجارتی پالیسیوں کی حمایت کیلئے ادارے کی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے آئی سی اے سی کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی مہارت، بیج کی بہتر اقسام اور جدید زرعی طریقوں کے ذریعے معاونت فراہم کرنے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ڈائریکٹر جنرل میجر گرین پاکستان انیشی ایٹو، جنرل (ریٹائرڈ) شاہد نذیر نے بنجر زمینوں کی بحالی، جدید زرعی مشینری کی فراہمی اور کپاس کے کاشتکاروں کی مدد کیلئے زرعی مالز کے قیام پر زور دیا۔ڈائریکٹر جنرل لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (ایل آئی ایم ایس) میجر جنرل محمد ایوب احسن بھٹی نے موثر لینڈ مینجمنٹ کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ لینڈ ریکارڈ سسٹم کو جدید بنانے اور ایل آئی ایم ایس کے ذریعے وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے سے کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔کاٹن کنیکٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلیسن وارڈ نے کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے پائیدار پیداوار کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کاٹن کنیکٹ کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو تربیت دینے، پانی کے انتظام کو بہتر بنانے، نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے اور کپاس کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے نائب صدر ڈاکٹر یوسف ظفر نے صنعت کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی قلت جیسے پیداواری چیلنجز پر قابو پانے کیلئے تحقیق، جدت طرازی اور نئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے پر زور دیا۔صنعت کے ممتاز ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز نے کپاس کی صنعت کو درپیش چیلنجز اور مجوزہ حل کے بارے میں اپنی رائے اور معلومات کا تبادلہ کیا۔پی سی سی سی کے زیراہتمام ایک پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، جسے کاٹن کنیکٹ کی معاونت حاصل ہوگی، پریمارک، بی سی آئی اور اے پی ٹی ایم اے کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکمے بھی اسکی معاونت کریں گے۔ماہرین نے ملک کی کپاس کی صنعت کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پیداواری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پائیداری، جدید ٹیکنالوجی اور پالیسی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.