فیصل آباد، معمولی تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

جمعہ 7 فروری 2025 11:36

فیصل آباد، معمولی تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کو قتل کردیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں نبیل کی بھائی شکیل سے لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم شکیل نے اشتعال میں آ کر بھائی نبیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :