
برطانوی ماہرین نے قومی ائیر لائن و سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرلیا
27 جنوری سے پاکستان آنے والی برطانیہ کی 7رکنی ٹیم واپس پاکستان سے روانہ ہو گئی، آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 2020 سے لگی پابندی ختم ہو جائے گی
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
12:21

(جاری ہے)
قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کیلئے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کیلئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا یورپ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد بحال ہوگیا تھا۔پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو کر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی جو مسافروں اور ایئرلائن دونوں کیلئے ایک خوش آئند لمحہ تھا۔واضح رہے کہ پاکستان سے برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کامعاملے کا جائزہ لینے کیلئے چند روز قبل برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچی تھی۔برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران27جنوری سے 6فروری تک سول ایوی ایشن اور قومی ائیر لائن کا آڈٹ کریگی۔ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی زیرصدارت پاکستانی ٹیم نے برطانوی حکام کو بریفنگ دی تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ یہ دورہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم تھا۔ برطانوی وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی تھی۔برطانوی وفد کے دورے کے دوران ہوابازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا تھا۔ بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لینے کیلئے برطانیہ کا وفد بھی ایئر لائنز کا دورہ کرنے والا تھا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: لوگوں کو بھوکا رکھنا بین الاقوامی قوانین کی توہین
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
-
پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا
-
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
-
بھارت کو مشرقی محاذ پر ہرایا ہے اب مغربی محاذ پر بھی ہرائیں گے
-
ہمالیہ کے گلیشیئروں کا پگھلاؤ انتہائی تشویشناک، یو این چیف
-
چیئرمین بلاول بھٹو پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر یورپ کا دورہ کریں گے
-
چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
-
فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ہی دیرپا امن کا ضامن، گوتیرش
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کردی
-
پاکستان کا بیانیہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان تیار ہوچکا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.