Live Updates

خیبرپختونخواہ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے اس سے مقتدرہ کا کوئی تعلق نہیں

صوبے کی عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے،تمام ارکان پیر کو سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کیلئے متحد ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:19

خیبرپختونخواہ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے اس سے مقتدرہ کا کوئی تعلق ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے اس سے مقتدرہ کا کوئی تعلق نہیں، صوبے کی عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا، وزیراعلیٰ کا فیصلہ بھی وہی کریں گے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ فضل الرحمان اور عمران خان کے درمیان اتحاد ہونا چاہیئے اور غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔

وزیراعلی کے امیدوار کا سنجیدہ ہونا اہم نہیں ، اہم جماعت اور لیڈر عمران خان ہے، صوبے کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے، یہ ایک سوال ہے کہ ن لیگ کی حکومت ہے لیکن وزیراعظم شہبازشریف کیوں؟لہذا جماعتوں کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ کس کو لے کر آنا ہے، علی امین بڑا وفادار آدمی ہے، لیکن عمران خان نے محسوس کیا کہ تبدیلی آنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے اس سے مقتدرہ کا کوئی تعلق نہیں، صوبے کی عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے۔

تمام ارکان پیر کو سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کیلئے متحد ہیں۔دوسری جانب ترجمان جے یوآئی ف اسلم غوری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، گورنر نے مولانا کو صوبے کی صورتحال بتائی، گورنر نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں کتنا انتشار اور اختلاف موجود ہے۔

پی ٹی آئی ایک ایسے آدمی کو لا رہی ہے جو کم عمر اور تجربہ کار بھی نہیں ہے، امن وامان کے حوالے سے خیبرپختونخواہ کی صورتحال گھمبیر ہے بلکہ صوبہ مسائلستان بنا ہوا ہے۔ ہم سب کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کیلئے سنجیدہ بندہ لانا چاہئے، اگر تجربہ کار سنجیدہ بندہ نہ ہوا تو صوبہ اسی طرح انتشار کا شکار رہے گا۔ اسد قیصر اور وفد نے حمایت مانگی ہے لیکن ہم ابھی دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر ہیں۔

پی ٹی آئی کیلئے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کروانا مشکل نظر آتا ہے،پی ٹی آئی میں دو تین دھڑے ہیں،ان میں کچھ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، ایک دھڑا کہتا ہمارے پاس 20نمبرز ہیں ، دوسرا کہتا 35لوگ ہیں۔ اگر پی ٹی آئی اپنا بندہ نہیں لاتی تو اپوزیشن بندہ لائے گی۔ کرپشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر بہت بڑے مسائل ہیں، پی ٹی آئی کہتی ہے 92ووٹ ملیں گے لیکن ہمیں ایسا نظر نہیں آرہا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات