پاک افغان بارڈر کے مختلف مقامات پر افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ

خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں افغانستان سے کی گئی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب

muhammad ali محمد علی اتوار 12 اکتوبر 2025 00:00

پاک افغان بارڈر کے مختلف مقامات پر افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2025ء) پاک افغان بارڈر کے مختلف مقامات پر افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں افغانستان سے کی گئی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے کئی مقامات پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغانستان سے کئی مقامات پر حملہ کیا گیا، اس دوران بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز  نے پاک افغان بارڈر  پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ اس حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور اور شدید جواب دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں افغانستان میں موجود کئی چک پوسٹیں تباہ ہو گئیں، کئی حملہ آور فرار ہو گئے، جبکہ متعدد مارے گئے جن کی لاشیں افغانستان کی حدود میں بکھری پڑی ہیں۔