زرعی یونیورسٹی پشاور کے دو طلبہ میں فرینڈزاسکالرشپ پروگرام کے تحت چیک تقسیم

ہفتہ 8 فروری 2025 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پشاورپروفیسرڈاکٹرجہان بخت نے فرینڈزاسکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف حاصل کرنے والے دو طلباء میں چیکس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام ہرسال ویٹرنری میڈیسن کے شعبے میں نمایاں پوزیشن لینے اورذہین طلباء کی معاونت کے لئے اسکالرشپس دیتے ہیں، پہلی بارزرعی یونیورسٹی پشاورکے دو طلباء نے یہ اسکالرشپس حاصل کیں۔

اس حوالے سے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ایک سادہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرجہان بخت نے ڈی وی ایم کے تیسرےسمسٹرکی طالبہ ثناء گل اور دسویں سمسٹرکے طالب علم خاطرعلی کو اسکالرشپس دیتے ہوئے مبارکباد پیش دی اورکہا کہ ہمارے طلباء میں کافی قابلیت موجود ہے بس ان کی صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اسکالرشپ کے منتظم ڈاکٹرعباداللہ جان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :