سعودی وزارت حج وعمرہ کا داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان

اتوار 9 فروری 2025 15:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2025ء)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی نے وزارتِ حج وعمرہ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے نسک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بکنگ کر سکتے ہیں۔وزارت حج کا مزید کہنا تھا درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں۔ وہ خواتین جو محرم سے استثنی حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے۔