چین میں سمارٹ روبوٹ انڈسٹری میں نمایاں ترقی

پیر 10 فروری 2025 14:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) چین میں سمارٹ روبوٹ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس شعبہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق، چین میں سمارٹ روبوٹ انڈسٹری میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں 2024 کے اختتام تک اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 451,700 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

چین کی مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، ان کمپنیوں کی کل رجسٹرڈ سرمایہ کاری 6.44 ٹریلین یوان (تقریباً 880 ارب امریکی ڈالر) تک جا پہنچی ہے۔ان میں سے 80 فیصد کمپنیاں تین اہم شعبوں میں اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، جن میں سائنسی تحقیق و تکنیکی خدمات، انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور آئی ٹی خدمات، اور ہول سیل و ریٹیل کا شعبہ شامل ہیں۔چین کے مشرقی خطے کو اس صنعت میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، جہاں جغرافیائی فوائد، مضبوط تحقیق و ترقی کی صلاحیت، اور مستحکم صنعتی نظام کی بدولت ملک کی دو تہائی سمارٹ روبوٹ کمپنیوں کا مرکز بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :