چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی،خواجہ سلمان رفیق

پیر 10 فروری 2025 21:04

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال لاہور میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے حوالے سے تمام متعلقہ سرکاری و نجی چلڈرن ہسپتالوں سے فیڈبیک لیا گیا ہے، الحمدللہ لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 2150 سے زائد معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی،حکومت پنجاب بچوں کے ہارٹ سرجری پروگرام کے پورے نظام کی شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ڈاکٹر محمد عدنان خان، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ٹیپو سلطان اور وڈیو لنک کے ذریعے شرکانے شرکت کی۔