سبی، نیشنل پارٹی سبی کے ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت میر اسلم گشکوری منعقد کیا گیا

پیر 10 فروری 2025 22:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2025ء) نیشنل پارٹی سبی کے ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت میر اسلم گشکوری منعقد کیا گیا۔ اجلا س کے مہمان خاص صوبائی صدر چئیرمین اسلم بلوچ تھے اور اعزازی مہمان صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ تھے، اجلاس میں مرکزی کابینہ کے رکن میران بلوچ نے خصوصی طو پر شرکت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ رازق بلوچ، طائب امیر پہوڑ بھی موجود تھے،اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز کرکے گزشتہ تین سالہ کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔

شرکا اجلاس نے سیر حاصل بحث کے بعد آئیندہ 3 سالہ ضلع کابینہ کے انتخاب کے لیئے صوبائی صدر چئیرمین اسلم بلوچ کی سربراہی میں ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ ، میران بلوچ پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، الیکشن کمیٹی اور شرکا اجلاس کے متفقہ رائے سے ضلعی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

1.ضلعی صدر میر اسلم گشکوری2. نائب صدر محمد خان سیلاچی 3.جنرل سیکرٹری یار محمد بنگلزئی 4.ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک جاوید سلطان باگڑانی 5.لیبر سیکرٹری سید گلنڑ شاہ6.فنانس سیکرٹری کامریڈ ہدایت رسول سیلاچی7.یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکرٹری گہرام بلوچ8.پریس سیکرٹری ہاشم بلوچ،9.سوشل میڈیا سیکرٹری فاروق احمد بلوچ، 10.رابطہ سیکرٹری علی اکبر بنگلزئی11. خواتین سیکرٹری نرگس بلوچ، اجلاس سے چئیرمین اسلم بلوچ، ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ میران بلوچ، ضلعی صدر میر اسلم گشکوری، یار محمد بنگلزئی ، ملک ظفر سلطان باگڑانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، فارم 47 کی پیداوار حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے آئے روز مسخ شدہ لاشیں، اغواہ برائے تاوان چادر و چاردیواری کی پامالی روز کا معمول بن گیا ہے، سردار اور سرکار کے گٹھ جوڑ سے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے، پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے پیشہ وارانہ روزگار کے دروازے بند کیے گئے ہیںعوام میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے نام نہاد نمائندوں کے ذریعے حکومتی کام ٹھپ ہوکے رہ گیا ہے، صرف کرپشن کے آئے روز کہانیاں سامنے آتی ہیںاس تمام صورتحال میں نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کررہی ہے پارٹی کے تمام زمے داران انتھک محنت کرکے عوام کو منظم کریگا اور مصنوعی قیادت کے کارناموں سے عوام کو آگاہ رکھیں۔