
ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کا سکہ بنانے سے روکنے کی ہدایت کردی
ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر لگ بھگ پونے چار سینٹ خرچ ہوتے ہیں.امریکی محکمہ خزانہ کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 11 فروری 2025
14:03

(جاری ہے)
صدر ٹرمپ کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک سینٹ کے سکے ڈھالنا روک دیں صدر ٹرمپ کا یہ تازہ ترین اقدام ان کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈرز اور اعلانات کے ذریعے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا حصہ ہے ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک سینٹ کا سکہ ختم کرنے کی اپنی خواہش کا کبھی ذکر نہیں کیا تھا لیکن ان کے حکومتی کارکردگی کے محکمے کے سربراہ ایلون مسک نے پچھلے مہینے ” ایکس “پر اپنی ایک پوسٹ میں ایک پینی (سینٹ) کا سکہ ڈھالنے پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق سوال اٹھایا تھا. امریکی ٹکسال نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2024 کے مالی سال کے دوران جو 30 ستمبر کو ختم ہوا تھا ایک سینٹ کے تین ارب 20 کروڑ سکے ڈھالنے پر 8 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا محکمہ خزانہ کے مطابق ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر لگ بھگ پونے چار سینٹ خرچ ہوئے. رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پانچ سینٹ مالیت کے ہر سکے کے ڈھالنے پر جسے امریکہ میں نکل (nickel) کہا جاتا ہے 14 سینٹ کے اخراجات اٹھتے ہیں یہ واضح نہیں ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کے پاس سب سے کم قیمت سکے ایک سینٹ کو یک طرفہ طور پر ختم کرنے کا اختیار موجود ہے کیونکہ اس وقت امریکہ میں زیر گردش سکوں کے سائز اور ان میں استعمال ہونے والی دھات کا تعین کانگریس کی جانب سے کیا گیا تھا. میساچوسٹس کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں شعبہ معاشیات کے پروفیسر رابرٹ کے ٹریسٹ کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں یہ گنجائش موجود ہے پچھلے مہینے ٹریسٹ نے کہا تھا کہ امریکہ میں سینٹ کے سکے کا استعمال ترک کرنے کا عمل قدرے غیر واضح ہے ہو سکتا ہے کہ اس کے لیے کانگریس کے کسی ایکٹ کی ضرورت ہو لیکن ممکنہ طور پر محکمہ خزانہ کا وزیرایک سینٹ کے نئے سکے ڈھالنے کا عمل روک سکتا ہے. کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق کانگریس کے ارکان جست کے سکے پر تانبا چڑھانے کے عمل کے بارے میں متعدد بار قانون سازی کر چکے ہیں گزر جانے والے کئی برسوں کے دوران قانون سازی کی تجاویز کے ذریعے ایک سینٹ کے سکے کی تیاری عارضی طور پر معطل کرنے گردش سے نکالنے یا اس کی قیمت پانچ سینٹ کے سکے کے قریب ترین رکھنے کی کوششیں کی گئیں. ایک سینٹ کے سکے کا استعمال ختم کرنے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے سکہ ڈھالنے کے اخراجات میں کفایت ہو گی خریداری کرتے وقت بل کی ادائیگی میں کم وقت صرف ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کئی ملک اپنی کرنسی کا سب سے چھوٹا سکہ متروک کر چکے ہیں مثال کے طور پر کینیڈا نے 2012 میں اپنا ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنا ختم کر دیا تھا امریکہ میں بھی سب سے کم قیمت کے سکے کا استعمال ترک کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہو گا کیونکہ کانگریس نے 1857 میں اپنا آدھے سینٹ کا سکہ ختم کر دیا تھا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لبنان: امن فورس یونیفیل کا اہلکار بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی
-
سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
-
خیبرپختونخواہ میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے
-
خواجہ آصف، فیصل واوڈا اور طلال چوہدری کہتے کہ میں فوج سے ملا ہوا ہوں
-
جب تک بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں سیاسی استحکام نہیں آسکتا
-
چاہے مجھے تمام عمر جیل کاٹنی پڑے، انشاء اللہ اپنے ملک اور اپنی قوم کی خودمختاری کے لیے آخری سانس تک لڑوں گا
-
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہو گیا
-
عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگاؤں گا، وہاں بیٹھ کر جملہ مسائل اور تجاویز تفصیل سے سنوں گا
-
پاکستان میں مہنگائی تیس سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان
-
غزہ: دھماکہ میں یو این اوپس کا ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی
-
دہشتگردوں سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، یہ پاکستان کے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں
-
’پوٹن ایک کھیل کھیل رہے ہیں‘، جرمن وزیر دفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.