لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد

منگل 11 فروری 2025 19:25

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقادکیاگیا، 12 ایم پی آر گیلے وال میں لگائے جانے کیمپ میں لودھراں سمیت ملک بھر سے آئے معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضا لگائے جانے کیلئے میڈیکل چیک اپ کا سلسہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تین روزہ اوپی ڈی کے بعد معذور افرادکو کیمپ میں دوبارہ بلا کر مصنوعی ٹانگیں لگانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ ترجمان ایل پی پی کے مطابق لودھراں میں منعقد ہونے والا یہ آٹھواں سالانہ کیمپ ہے ۔ معذور افراد کی بحالی کیلئے لگائے گئے ان 8کیمپس میں اب تک ایک ہزار سے زائد معذور افراد کو مصنوعی ٹانگیں لگا کر چلنے پھرنے کے قابل بنایا گیا ہے جبکہ 300کے قریب معذوروں کو وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ کیمپ کے انعقاد کے موقع پر جہانگیر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ بے لوث عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :