
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
حیفہ اور تل ابیب کو عماد، قدر، اور خیبر شکن نامی بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا.ایرانی ذرائع ابلاغ
میاں محمد ندیم
اتوار 15 جون 2025
15:55

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایران کا عماد بیلسٹک میزائل” قدر“ کا جدید ورژن ہے جس میں بہتر رہنمائی اور درستگی کی خصوصیات شامل ہیں اور اسے پہلی بار 2015 کے آخر میں آزمایا اور فوجی خدمات میں شامل کیا گیا تھا اس میں ایک نیا ڈیزائن کردہ قابل نقل و حرکت وارہیڈ شامل ہے جس کے نچلے حصے میںپرہوتے ہیں جو دوبارہ فضا میں داخل ہونے کے بعد ہدف کی جانب رخ کرنے کے قابل بناتے ہیں. ایرانی عسکری حکام کے مطابق عماد مکمل رہنمائی اور کنٹرول کی صلاحیت رکھتا ہے جب تک کہ وہ ہدف سے نہ ٹکرا جائے اور یہ ایران کا پہلا انتہائی درست میزائل سمجھا جاتا ہے. ایرانی ذرائع ابلا غ کا کہنا ہے کہ یہ مائع ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے جس کی لمبائی 15.5 میٹر، وزن ایک ہزار 750 کلوگرام، مار کرنے کی حد ایک ہزار 700 کلومیٹر اور سرکلر ایرر پربیبل (سی ای پی) صرف 50 میٹر ہے 2005 میں متعارف کرایا گیا” قدر میزائل” شہاب-3 کے درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا بہتر ورژن ہے جو 2003 سے ایرانی فوجی خدمت میں ہے یہ دو مرحلوں پر مشتمل راکٹ ہے جس کا پہلا مرحلہ مائع ایندھن سے اور دوسرا مرحلہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے اور یہ 3 ورژن میں تیار کیا جاتا ہے جس میں قدر-ایس کی رینج ایک ہزار 350 کلو میٹر ہے، قدر-ایچ کی رینج ایک ہزار 650 کلو میٹر ہے اور اور قدر- ایف کی رینج ایک ہزار 950 کلو میٹر ہے میزائل کی لمبائی 15.86 سے 16.58 میٹر کے درمیان ہے جب کہ ایئر فریم کا قطر 1.25 میٹر ہے اور وزن 15 سے 17.5 ٹن کے درمیان ہوتا ہے. رپورٹ کے مطابق شہاب-3 کے مقابلے میں اس کی لمبائی زیادہ ہے تاکہ اس میں اضافی ایندھن اور آکسیڈائزر ٹینک شامل کیے جا سکیں جو ایک ہزار 300 سے ایک ہزار 500 کلوگرام اضافی پروپیلیٹنٹ لے جا سکتے ہیں اور انجن کو مزید 10 یا اس سے زیادہ سیکنڈ تک جلنے کی اجازت دیتے ہیں اس اضافی وزن کا ازالہ کرنے کے لیے میزائل کے ایئر فریم کو ہلکے ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے جس سے اسٹیل ڈیزائن کے مقابلے میں 600 کلوگرام وزن کم ہوا بعد میں میزائل وارہیڈ کا وزن ایک ہزار کلوگرام سے کم کر کے 650 کلوگرام کر دیا گیا جس سے میزائل کی رینج ایک ہزار 200 کلومیٹر سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر تک بڑھ گئی. ایران کے” قدر “میزائل میں بوتل کی طرز کا وارہیڈ ڈیزائن شامل کیا گیا ہے جو ایروڈائنامکس اور درستگی کو بہتر بناتا ہے، جدید رہنمائی نظام کے ساتھ اس کی سی ای پی 2 ہزار 500 میٹر سے گھٹ کر 100 سے 300 میٹر تک ہو گئی ہے خیبر شکن میزائل ایک درمیانی فاصلے کا بیلسٹک میزائل ہے جو اسٹریٹجک حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اپنی موثریت کا مظاہرہ کر چکا ہے خیبر شکن-1 اور خیبر شکن-2 دونوں ورژن اسرائیل کے جدید فضائی دفاعی نظاموں، جیسے ایرو-3 اور ڈیوڈز سلنگ کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. ایران کے اس میزائل رینج تقریباً ایک ہزار 450 کلومیٹر (تقریباً 900 میل) ہے اور یہ روایتی یا ممکنہ طور پر غیر روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے یہ خاص طور پر مہلک ہو جاتا ہے یہ جدید رہنمائی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس میں قابلِ نقل و حرکت ری انٹری وہیکلز (ایم اے آر یو ایس) شامل ہیں جو میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں یہ دو مرحلہ جاتی ٹھوس ایندھن والے انجن سے چلتا ہے جس سے یہ مائع ایندھن والے میزائلوں کے مقابلے میں تیزی سے لانچ کے لیے تیار ہو جاتا ہے یہ اہم اسٹریٹجک اہداف جیسے بنیادی ڈھانچے اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.