
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
فضائی حملوں میں تہران میں آئل ڈپو اور فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا‘ دونوں مقامات پر صورتحال قابو میں ہے. وزارت تیل
میاں محمد ندیم
اتوار 15 جون 2025
15:17

(جاری ہے)
ایرانی وزارت تیل کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران میں شہران آئل ڈپو اور ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں مقامات پر صورتحال قابو میں ہے وزارت تیل نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی صوبے بوشہر میں دو بڑے گیس فیلڈز پر بھی حملے کیے گئے ایرانی ذرائع ابلاغ اور اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران میں وزارتِ دفاع کی ایک عمارت اور اس سے منسلک ”آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ“ کو بھی ہدف بنایا گیا جس سے ایک دفتر کو جزوی نقصان پہنچا. آئی ڈی ایف کے مطابق ان تمام اہداف کو ایران کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے منصوبے سے وابستگی کے باعث نشانہ بنایا گیا آئی ڈی ایف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مغربی ایران میں ایک زیر زمین مقام کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اور کروز میزائل ذخیرہ اور لانچ کیے جاتے تھے تاہم عالمی مبصرین کا کہنا ہے اسرائیل کے پاس زیرزمین6میٹرتک مار کرنے والے میزائل ہیں جبکہ اس سے زیادہ گہرائی میں تباہی پھیلانے والے میزائل دنیا میں صرف امریکا کے پاس ہیں. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں زیرزمین ایرانی فوجی تنصیبات کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ایران کی زیادہ تر تنصیبات زمین کے اندر50میٹر یا اس سے بھی زیادہ گہرائی میں ہیں اور یہ بھاری کنکریٹ اور دھاتوں سے بنی زیرزمین عمارتوں کا جال ہے جہاں ایران کی جوہری ‘میزائل اور اسلحہ سازی کی دیگر تنصیبات ہیں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل زیرزمین عمارتوں کی داخلی سرنگو ں کو تباہ کرکے عارضی طور پر ناقابل رسائی بناسکتا ہے . ادھراسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی تنصیبات اور اس سے منسلک علاقوں سے فوری طور پر نکل جائیں”ایکس “پر فارسی زبان میں کی گئی پوسٹ میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ ایسے تمام افراد جو فوجی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور ان کی معاون تنصیبات کے اندر یا آس پاس موجود ہیں وہ فوراً ان علاقوں کو چھوڑ دیں اور اگلے حکم تک واپس نہ آئیں کیونکہ آپ کی ان تنصیبات کے قریب موجودگی آپ کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے.
مزید اہم خبریں
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیاء پر اطمینان کا اظہار
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ‘ وزیراعظم
-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن دے دی
-
صدرِزرداری اورسپیکرقومی اسمبلی کا بارشوں اور سیلاب سے ملک بھرمیں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.