
ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
دونوں حریف ملکوں کے درمیان جاری جھڑپیں تیسرے دن میں داخل‘ایران نے رات بھر میزائل حملے جاری رکھے
میاں محمد ندیم
اتوار 15 جون 2025
15:14

(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب کے قریبی شہر بیت یام میں چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں امدادی ٹیمیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اسرائیلی ایمرجنسی سروسز اور مقامی ہسپتال کے مطابق شمالی عرب شہر طمرہ میں بھی چار افراد ایران کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں. اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ایران کے حملوں کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا”یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے“انہوں نے دعوی کیا کہ ایرانی حملوں میں یہودی اور عرب، اسرائیلی شہری اور نئے آنے والے تارکین وطن، بچوں، خواتین، بزرگوں اور مردوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے. ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے اور دونوں جانب سے رات بھر ایک دوسرے پر حملے کیے گئے ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر میزائل داغے جبکہ اسرائیلی فوج نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے اسرائیلی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ملک کو مشکل دنوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہ ایران پر حملوں کی ایک غیر معمولی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں. اسرائیل نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں چند دنوں نہیں بلکہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں لیکن اس مہم کا حتمی مقصد تاحال واضح نہیں گذشتہ رات وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اب تک کے حملے ان کارروائیوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو ایران آئندہ دنوں میں دیکھے گا. اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے اس مرحلے تک پہنچ گیا ہے جہاں سے ”واپسی ناممکن“ ہے اس لیے اسرائیلی کارروائی ناگزیر تھی تاہم بہت سے مبصرین اس موقف پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ایران کئی بار کہہ چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے مگر اسرائیل اس دعوے کو ہمیشہ سے مسترد کرتا رہا ہے نیتن یاہو کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ”وار آف چوائس“ ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا حل صرف سفارتکاری سے ممکن ہے.
مزید اہم خبریں
-
عید میلاد النبیﷺ کس تاریخ کو ہو گی؟
-
"انا ونڈے ریوڑیاں، مُڑ مُڑ اپنیاں نوں"
-
کیا پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا احتساب شروع ہو گیا ہے؟
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری، قوم سے اتحاد و ترقی کا عہد
-
وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر قومی بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے پر عطا اللہ تارڑ کونشان امتیازمل گیا
-
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی
-
سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
-
پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں پرچم کشائی کی تقریب،قوم کو زبردست خراج تحسین
-
دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن،850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
-
بنیاں المرصوص کی کامیابی کے بعد جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ عظمی بخاری
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوہلال جرات،بلاول بھٹو کونشان امتیازسے نوازا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.