لاہور،شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200سے زائدباراتی ہسپتالوں میں پہنچ گئے

مقامی شہری سرفراز نے شادی کی تقریب کیلئے نجی ستوکتلہ کے علاقے میں نجی مارکی میں بکنگ کروا رکھی تھی ، تمام افراد کو لاہور سمیت قصور اور نارووال کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 12 فروری 2025 14:50

لاہور،شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200سے زائدباراتی ہسپتالوں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریب میں ناقص کھانا سے 360 افراد کی حالت غیر ہوگئی ، متعدد کی حالت تشویشناک ،تمام افراد کو لاہور سمیت قصور اور نارووال کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق شہری سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کیلئے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔

تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔شادی کی تقریب میں شریک 200 سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تقریب میں جیسے ہی کھانے کا دور شروع ہوا تو تھوڑی دیر بعد ہی لوگوں نے اپنا پیٹ پکڑ لیا اور الٹیاں کرنا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

فوڈ پوائزنگ کے شکار مہمانوں کو تشویشناک حالت میں مختلف قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی اور وہ علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میںجنرل ہسپتال میں داخل 9 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیںاسی طرح رائیونڈ انڈس ہسپتال میں 27 افراد کو تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیاجبکہ یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال سے 6 افرادکو علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔

قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں حالت غیر ہونے پر 10 سے زائد افراد کو طبی امداد کیلئے لایا گیا ہے جبکہ نارووال کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 31 افراد زیر علاج ہیں۔ شہری سرفراز نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکی انتظامیہ نے انتہائی ناقص اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کی حالت بگڑی۔ سرفراز نامی شہری نے مارکی مالک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :