کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس کو لین دین کے تنازعہ پر یرغمال بنالیا گیا

مسافروں کو چھوڑنے کے بعد ڈرائیور اور بس کو مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے

اتوار 25 مئی 2025 19:50

کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس کو لین دین کے تنازعہ پر یرغمال بنالیا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان جانے والی بس کو لین دین کے تنازعہ پر یرغمال بنالیا گیا، مسافروں کو چھوڑنے کے بعد ڈرائیور اور بس کو مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ جانے والی بس کو مسلح افراد کو بوستان کے علاقے میں روک کر ڈرائیور،عملے اور مسافروں سمیت اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی ، اسسٹنٹ کمشنر کاریز ات امیر حمزہ کے مطابق بس اغواء کے واقعہ رونما نہیں ہوا بلکہ لین دین کا تنازعہ ہے دو ڈرائیوروں اور مسافر بس کو لین دین کے تنازعہ پر لے جایا گیا ہے ، مقامی انتظامیہ مسافر بس اور ڈرائیوروں کی بازیابی کے لئے کوششیں کررہی ہے ، مسلح بس میں سوار مسافروں کو مسلح افراد چھوڑ کر چلے گئے جلد ہی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :