Live Updates

یمن: امریکہ اور حوثیوں میں فائربندی قیام امن میں مددگار، گرنڈبرگ

یو این اتوار 25 مئی 2025 23:45

یمن: امریکہ اور حوثیوں میں فائربندی قیام امن میں مددگار، گرنڈبرگ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مئی 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ حوثیوں (انصاراللہ) اور امریکہ کے مابین حالیہ جنگ بندی سے بحیرہ احمر اور ملک میں پائیدار قیام امن کے لیے مدد ملے گی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں اور امریکہ کے مابین 6 مئی کو طے پانے والی جنگ بندی یمنی تنازع کے فریقین کے لیے ملک گیر جنگ بندی، معاشی بہتری کے اقدامات اور سیاسی عمل شروع کرنے کا نادر موقع ہے۔

Tweet URL

ان کا کہنا تھا کہ یمن نے ایک دہائی تک سفاکانہ تنازع کا سامنا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اب ملک کے لوگوں کو بہتر مستقبل دینے کی خاطر ملک کے تمام سیاسی فریقین علاقائی کرداروں اور عالمی برادری کی مدد سے مذاکراتی و مشمولہ امن کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں جو ان کے سامنے موجود ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ معاشی استحکام ہی پائیدار سیاسی پیش رفت کی بنیاد ہے اور ملک کے بدترین صورت اختیار کرتے اقتصادی بحران سے ہنگامی بنیاد پر نمٹنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے عوام کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ہینز گرنڈبرگ نے سعودی عرب میں یمن کے وزیر خارجہ شایا الزندانی، ملک میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر، متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الزابی اور سفارتی برادری کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں ںے پائیدار امن کے لیے اجتماعی و مربوط طریقوں سے کام لینے اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کو مزید موثر بنانے پر بات چیت کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات