Live Updates

سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

ہمارے لوگوں کی تقاریر حذف کردی جاتی ہیں، 8 لوگ اسمبلی سے اغوا ہوئے انہوں نے کیا کیا؟ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 25 مئی 2025 21:39

سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی تقاریر حزف کردی جاتی ہیں، 8 لوگ اسمبلی سے اغوا ہوئے انہوں نے کیا کیا؟ اس لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا سوچ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ قوتوں نے بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش کی، عمران خان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی کا منصوبہ ناکام ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی مزید حماقت ضرور کرے گا، عمران خان نے کہا ملک میں یگانگت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں، پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، اگر تحریک عدم اعتماد آ بھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں ہوں گے کیوں کہ میں بطور سپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، میں مطمئن ہوں اور بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے، جن لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ میرے خلاف عدم اعتماد لائیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں مجھے کسی چیز کی فکر نہیں ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات