
یوکرین پر روس کے تابڑ توڑ ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
یو این
اتوار 25 مئی 2025
23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں کم از کم 13 شہری ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے ہیں۔
ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن (ایچ آر ایم ایم یو) نے خبردار کیا ہے کہ گنجان آبادیوں پر طاقتور دھماکہ خیز ہتھیاروں سے حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔
مشن کے مطابق، اتوار کی رات سے اگلے دن تک جاری رہنے والے حملے اس جنگ میں اب تک اس نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی ہیں۔
(جاری ہے)
روس کے ان حملوں میں کم از کم تین بچے ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ مشن اس کارروائی سے ہونے والے نقصان کی مصدقہ تفصیلات جمع کر رہا ہے۔
مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ یہ حملہ شہری علاقوں میں طاقتور اسلحے کے استعمال سے لوگوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کی المناک عکاسی کرتا ہے۔
حالیہ واقعات اس جنگ میں انسانی جانوں کا ایک اور بڑا نقصان ہیں جنہوں نے لوگوں کے دکھوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔دور مار ہتھیاروں کا استعمال
یوکرین کے حکام نے بتایا ہے کہ روس کی فوج نے حالیہ حملوں کے دوران فضا، سمندر اور خشکی سے کارروائی کی اور ملک پر کم از کم 367 میزائل داغے۔ اس سے پچھلی رات بھی ایسا ہی حملہ کیا گیا تھا جس میں دارالحکومت کیئو کو نشانہ بنایا گیا۔
مشن نے کہا ہے کہ شہری علاقوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے حملے مارچ اور اپریل میں انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان کا بنیادی سبب تھے۔ اگرچہ مئی میں انسانی نقصان اب تک قدر ےکم تھا تاہم حالیہ حملے کے بعد یہ اپریل کے نقصان سے تجاوز کر جائے گا۔
شہری تنصیبات کی تباہی
یوکرین کے لیے اقوم متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر کے نمائندے میتھائس شمالے نے بھی روس کے حملوں میں شہریوں کے نقصان پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوکرین بھر میں شہریوں کے لیے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی۔ حملوں میں لوگوں کے گھروں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے غیرسرکاری امدادی اداروں اور حکومتی خدمات کا شکریہ ادا کیا ہے جو حملوں سے متاثرہ لوگوں کو فوری مدد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی طرح کے حالات میں عسکری کارروائیوں کا ہدف نہیں بنانا چاہیے۔
مزید اہم خبریں
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
-
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
-
ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت کی اصل حقیقت سامنے آگئی، جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.