سابق وزیراعلی بلوچستان میر جان محمد جمالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، حاجی علی مراد بگٹی

بدھ 12 فروری 2025 23:25

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2025ء) حلقے کی عوام کے لئے اجتماعی اسکیمات دینے پر سابق وزیراعلی بلوچستان میر جان محمد جمالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، حاجی علی مراد بگٹی کی گفتگو تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر و سابق وزیراعلی بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے فنڈ اور میر فاروق خان جمالی کے تجویز کردہ پولیس چوکی علی مراد بگٹی سے گوٹھ حاجی علی مراد بگٹی تک 2 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کا کام ٹھیکیدار حاجی عبدالستار کھوسہ کی نگرانی میں تیزی سے جاری ہے اس موقع پر علاقے کی معتبر شخصیت حاجی علی مراد خان بگٹی ، غلام مصطفی بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں روڈ نہ ہونے کی وجہ سے علاقے والے شدید تکلیف میں تھے بارشوں کے موسم میں لوگوں کو دیگر شہروں کی طرف ایمر جنسی میں نکلنے کے لئے بھی کوئی سہولت موجود نہیں تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے میر جان محمد خان جمالی اور میر فاروق خان جمالی نے ہمارے گاں کو پکا روڈ دیا اس روڈ سے کئی گاں فائدہ اٹھائیں گے اور یہ ایک اجتماعی کام ہے ہم میر جان محمد خان جمالی میر فاروق خان جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔