اس سال کے وسط تک ملک میں فائیو جی لانچ کر دیا جائے گا‘پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی

بدھ 12 فروری 2025 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2025ء) قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے بتایا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سپید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سال کے وسط تک ملک میں فائیو جی لانچ کر دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی پتہ نہیں ہے کہ انٹرنیٹ کیبل کونسی مچھلی کھا جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی سحر کامران کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے بتایا کہ ملک میں انٹرنیٹ کے سپیڈ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہاکہ ملک میں انٹر نیٹ کا حال خراب ہے یہ کب بہتر ہوگی جس پر پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ زیر سمندر کیبل کی خرابی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوںنے کہاکہ تین سے چار سب میرین کیبلز تبدیل ہورہے ہیں اسی طرح آپٹک فائبر کیبل کو بھی بہتر کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ جلد ہی مسائل حل ہوجائیں گے رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہاکہ پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیاں کس کو جواب دہ ہیں جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے کہاکہ ہمیں بھی نہیں پتہ کہ کونسی مچھلی کیبل کھاجاتی ہے انہوںنے کہاکہ یہ تمام مسائل بین الاقوامی سطح پر ہوتے ہیں اور اس سے پورا ملک مسائل کا شکار ہوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ وی پی این کے استعمال سے بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ سلو ہوجاتی ہے انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا پراسس جاری ہے رکن اسمبلی اختیار بیگ نے کہاکہ سب میرین کیبل لگ چکا ہے مگر ہمارے انٹرنیٹ سپید میں ابھی تک اضافہ نہیں ہورہا ہے جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے بتایا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ سپیڈ بہتر ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹ سیٹلائٹ سروس کے قوانین بھی بن چکے ہیں اور اس سے بھی بہتری ہوگی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل کنویکٹویٹی میں پاکستان بہت پیچھے ہے اور ابھی تک کوئی بھی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں بنائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ فائیو جی لائسنس کی نیلامی کب تک ہوگی اور کنسلٹنٹ کے تحفظات کب تک ختم ہونگے جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں ٹیکنالوجی تبدیل ہورہی ہے اور ہم بھی اپنے انفراسٹرکچر میں تبدیلیاں لا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ قومی سپیس پالیسی لائی جارہی ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان