صوابی،درندہ صفت سفاک باپ نے 4بچوں کوقتل کر کے خود کشی کرلی

قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 13 فروری 2025 12:26

صوابی،درندہ صفت سفاک باپ نے 4بچوں کوقتل کر کے خود کشی کرلی
صوابی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)صوابی میں درندہ صفت سفاک باپ نے 4بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین میں پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کوتیز دھار آلے سے ذبح کر نے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیامقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کی 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے حکام کا کہنا ہے کہ سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے اپنے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے اس کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ریسکیو کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ملزم کی بیوی میکے میں ناراض ہو کر آئی تھی ناراض بیوی کو منانے کیلئے کافی جرگے بھی کئے گئے تھے لیکن بیوی واپس جانے پر راضی نہ ہوئی تو ظالم شوہر نے بچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کیا۔پولیس کے مطابق لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

واقعے میں جاں بحق بچوں میں ضیاء اسلام عمر 12سال،عبدالرحمان 10سال،ثناء عمر 8 سال اور ایک 2 سال کی بچی شامل  ہے۔بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرنے والے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حافظ قرآن تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب سرگودھا میں ڈیرے پر سوئے 28 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ 55 شمالی کا رہائشی فرخ عباس ڈیرے پر سو رہا تھا کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔