اوول آفس میں بچوں کی معصومانہ حرکتیں، ایلون مسک کے بیٹے نے کینیڈی کے بیٹے کی یاد تازہ کردی

جمعرات 13 فروری 2025 15:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس میں ایلون مسک کے بیٹے کو اپنے والد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دیکھے جانے کے بعد اس پرسوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار دیکھی جا رہی ہے۔ کچھ لوگوں نے اوول آفس میں پریس کانفرنس میں بچے کی معصومانہ حرکتوں کے ساتھ موجودگی کو نامناسب اور قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ بچوں کے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔

لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اوول آفس میں ایک کلی بے ساختہ گھوم رہی ہو اور کیمرے کی آنکھ نے اسے دیکھ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جس طرح سیلٹل ایکس" جسے امریکی میڈیا نے ڈب کیا تھا تاریخی ریزولوٹ ڈیسک پر جھکا اس طرح کھڑا ہے جس طرح ایک بچہ جان ایف کینیڈی جونیئر کو 1962 کی ایک مشہور تصویر میں اسی ڈیسک کے نیچے سے باہر دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس تصویر کے تقریبا ایک سال بعد 1963 میں صدر کینیڈی کے بیٹے جان جونیئر نے صدر کے دفتر کو کھیل کے میدان میں اس وقت تبدیل کر دیا تھا جب ان کے والد مشیروں کے ساتھ بات کررہے تھے۔ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک مشغلہ بن گیا ہے۔ اسی سال اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی کی بیٹی کیرولین کینیڈی اور کیری کینیڈی بھی دفتر کے اندر کھیلتی پائی گئی تھیں۔سنہ 2014 میں فوٹوگرافر لارنس جیکسن نے اوول آفس کے صوفے پر منہ کے بل لیٹے لڑکے کی تصویر کھینچی جب صدر براک اوباما نے لڑکے کے والدین امریکی خفیہ سروس کے ایک سابق اہلکار اور اس کی اہلیہ کو دفتر میں ویلکلم کہا تھا۔