پنجاب حکومت کا پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

بی ایس طلباکے لئے 65فیصد،میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لئے 80 فیصد میرٹ مقرر

جمعرات 13 فروری 2025 17:01

پنجاب حکومت کا پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء) پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے لئے وزیر اعلیٰ کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے قواعدوضوابط اورطریقہ کارپرغورکیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیرتعلیم پنجاب کاکہنا ہے کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا ،بی ایس طلباکے لئے 65 فیصد، میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لئے 80فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔پورٹل کی لانچنگ، سکروٹنی اور فائنل لسٹ کے لئے حتمی تاریخ طلب کی ہے،اسکیم میں سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء اپلائی کر سکیں گے، وزیر تعلیم پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام فیز 2کی بھی حتمی تیاری کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :