بہاولنگر:اُردو پوائنٹ کی خبر پر سی ای او ہیلتھ آفیسر کا ایکشن خاتون سے زیادتی کے مرتکب ملازمین کو فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 13 فروری 2025 17:17

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) اُردو پوائنٹ کی خبر پر سی ای او ہیلتھ آفیسر کا ایکشن خاتون سے زیادتی کے مرتکب ملازمین کو فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ایسے افراد کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے انکوائری میں جرم ثابت ہوا تو ان ملازمین کو نشان عبرت بنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ہیلتھ کے اکاؤنٹنٹ راشد بھٹی اور جونیئر کلرک وقاص کی خاتون کے ساتھ زیادتی کی خبر شائع ہونے کے بعد سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکول نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راشد بھٹی نامی اکاؤنٹنٹ نے محکمہ ہیلتھ کے ریسٹ ہاؤس کو اپنا ڈیرہ بنا رکھا ہے جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور ان کی سرپرستی نعمان نامی محکمہ ہیلتھ کا ملزم جسکی ڈیوٹی تو لاہور میں ہے لیکن وہ سی ای او ہیلتھ کا کل مختار ہے اور اسکے ہاتھ سیکرٹری ہیلتھ کے آفس تک ہیں اور وہاں بھی تحفے تحائف دیکر بہاولنگر سی ای او آفس میں بیٹھ کر سیاہ و سفید کا مالک بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راشد بھٹی جو عرصہ سات ماہ قبل اپنے والد کی سیٹ پر 17-A کے تحت بھرتی ہوا ہے وہ اکاؤنٹنٹ جیسی اہم سیٹ پر نعمان کی مہربانی سے براجمان ہے اور سرکاری ریسٹ ہاؤس کو اپنا مسکن بنائے ہوئے ہے ۔دوسری طرف خاتون جسکے ساتھ زیادتی ہوئی اس کیس میں ملزمان نے خاتون کو رام کرنے کی کوشش میں کامیاب ہو گئے جبکہ قانونی ذائع کے مطابق اگر خاتون اپنا بیان واپس لیتی ہے تو اسکے خلاف بھی جھوٹی درخواست دینے اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج ہو سکتا ہے ۔

پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کے حوالہ سے باز گشت زور پکڑ گئی بہاولنگر(رانا ثاقب سلیم) پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کے حوالہ سے باز گشت زور پکڑ گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے سابقہ وردی کی بحالی کیساتھ ساتھ نئی وردی جس میں Oلیول گرین اور گرے رنگ کی وردی کے حوالہ سے تجاویز طلب کی ہیں ذرائع کے مطابق لوگوں نے سابقہ وردی کو ترجیح دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ وردی نہ صرف رعب دار تھی بلکہ پولیس کے تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی تھی جس سے سابقہ وردی کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :