
اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا، علی ظفر
جمعہ 14 فروری 2025 20:16

(جاری ہے)
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کا معاملہ ہے، ہم صوبائی حکومت کو مجبور نہیں کر سکتے، اس مسودے کو آئین اور قانون سے مشروط کیا جائے۔
شبلی فرازنے وزیرقانون کی تجویزمسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ کا تیارکردہ متن ہے ، سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ وہ احتجاجی جلسہ نہیں بلکہ اے این پی قائدین کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پرامن جلسہ چاہتے تھے،شبلی فرازنے قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ایوان میں پیش کردہ انکم ٹیکس ترمیمی بل پرتجاویزپیرتک طلب کرلی گئیں ، تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام ترمیمی ،روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنزترمیمی اورایمیگریشن آرڈنینس1979 میں مزید ترمیم کے بلز بھی منظورکرلیے گئے۔دریں اثنا، صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل پر قائمہ کمیٹی اطلاعات کی رپورٹ چئیرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بل صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ہے، اس بل کی منظوری جلد کی جائے، میڈیا اس وقت سینسر شپ میں ہے، عمران خان کا نام نہیں لکھا جاسکتا، سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم آزادی اظہار رائے کا پلیٹ فارم تھا، سوشل میڈیا پر مسائل ہیں، جھوٹی خبر کو کنٹرول کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیکا ایکٹ کے نام سے ایک بم پھینکا ہے، اگر کوئی اختلاف کرے گا تو اسے جیلوں میں بھیجا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پیکا کی بنیاد رکھ کر آپ نفرتوں کے سودے کررہے ہیں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں خامیاں ہیں، اس کے نتیجے پر بات کررہا ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا مسئلہ پڑا ہے،سنیارٹی کے معاملے پر سیاست نہیں ہوتی انصاف ہوتا ہے مگر اسلام اباد ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی کے مسئلے میں سیاست کی بو آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جونیر جج اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیر جج ہو گئے، وہ اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن سکتے ہیں، آپ نے تبادلہ کیے گئے ججز کو متنازع بنادیا ہے، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، لوگ ان پر انگلیاں اٹھانے لگے ہیں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنائے جانے والے گٹھ جوڑ کا تعلق عمران خان اور ان کی اہلیہ کی اپیل سے ہے۔سینیٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ چئیرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے کیونکہ انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس پر عملددامد نہیں ہو رہا۔سینیٹر علی ظفر نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ عدالتی معاملات میں جائے، موجودہ حکومت نے عدالتی خودمختاری اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، لوگوں سے آئینی حق چھینے جارہے ہیں، احتجاج کا حق چھینا جارہا ہے،اظہار رائے کی آزادی کا حق چھینا جارہا ہے۔بعدازاں فلور نہ ملنے پر اپوزیشن کے اراکین کا احتجاج کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کردی ، کورم نامکمل نکلنے پر اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.