بھارتی اداکارہ پاکستانی اداکاروں کی مداح نکلیں، محبت بھرا ویڈیو پیغام وائرل

پاکستانی اداکار بیحد خوبصورت اور ڈرامے بہترین ہوتے ہیں، نیا شرما

جمعہ 14 فروری 2025 23:23

بھارتی اداکارہ پاکستانی اداکاروں کی مداح نکلیں، محبت بھرا ویڈیو پیغام ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نیا شرما نے پاکستانی اداکاروں کو خوبصورت اور ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں نیا شرما کو پاکستانی شوبز اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکار بیحد خوبصورت ہیں مگر افسوس کہ وہ کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی اداکاروں کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں معلوم نہیں کون سے ٹی وی چینلز انہیں نشر کرتے ہیں۔نیا شرما نے پاکستانی ڈراموں سے محبت کا اظہار بھی کیا اور جذبات گہرائی تک پہنچانے میں ان کی مہارت کی تعریف کی۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بیحد رومانوی اور بہترین ہوتے ہیں جس میں محبت کی کہانیاں دکھائی جاتی ہیں جو دل کو چھوتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی ڈرامہ سیریل جذبات کوناظرین تک پہنچانے میں کسی حد تک جدوجہد کر رہے ہیں لیکن وہ ڈیلیور نہیں کر پاتے۔