سال 2024 سب سے زیادہ کِس کھلاڑی نے کمائی فہرست جاری، مداح حیران

ہفتہ 15 فروری 2025 15:16

سال 2024 سب سے زیادہ کِس کھلاڑی نے کمائی فہرست جاری، مداح حیران
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سرِ فہرست قرار پائے ہیں۔اسپورٹیکو نے سال 2024میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ کی آمدن 26کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

ان کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہوا جبکہ 45ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیف کری رہے، جن کی کل آمدنی 153.8ملین ڈالرز رہی، برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 147ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں لیونل میسی کا چوتھا نمبر ہے جنہوں نے 2024میں 135ملین ڈالرز کمائے۔لسٹ میں برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر، کریم بیزیما اور کیلان ایمباپے بھی ٹاپ 10میں شامل ہیں۔سال 2024امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف 30.4ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی رہیں لیکن وہ بھی ٹاپ 100میں جگہ نہ بنا سکیں۔