اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی اورگالم کلوچ
جھگڑے کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپرماردیا جس سے وہ زمین پر گرگئے انہیں بازو پر چوٹ آئی، دونوں نے ایک دوسرے کو غداربھی کہا
فیصل علوی
ہفتہ 15 فروری 2025
13:19
(جاری ہے)
شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعدسابق وفاقی فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کو بھی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے جیل کے اندر بلالیا۔ شعیب شاہین فواد چوہدری سے مار کھانے والے تیسرے رہنماءہیں۔ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کا اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ بھی جھگڑا ہو چکا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی وی اینکرمبشرلقمان کوشادی کی تقریب کے دوران تھپڑماراتھا ۔ ٹی وی اینکر کو تھپڑا مارنے کے بعد دونوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے تھے۔اس موقع پرتقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کرایا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میںشرکت کے موقع پر آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر مبشرلقمان کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق فواد چوہدری پر الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا او فوا د چوہدری نے اینکر کو تھپڑمار دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سہیل آفریدی کا تمام قبائلی اضلاع میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
-
ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
-
حکومت سندھ کا وفاقی حکومت سے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی
-
وزیرخارجہ کا پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیرریمنڈاس کروبلیس کا خیرمقدم
-
برطانیہ کیلیے قومی اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی
-
نرگس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، ایک دوسرے سے دعائوں کی درخواست
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی دیوالی کے تہوارپر ہندوبھائی بہنوں کو مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی منصوبے میں توسیع کی منظوری دے دی
-
وزیراعلی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکج کا اعلان، امدادی رقم سیلاب متاثرین کے سوا کسی کو نہیں ملے گی، مریم نواز
-
بھارت میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث آلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.