اسپورٹس صحتمند سرگرمی ہے اور جب تک ہمارے گراؤنڈ آباد رہینگے ہمارے ہسپتال ویران رہینگے، میئر قاضی رشید بھٹی

نوجوانوں کیلئے اس طرح کے فیسٹیول چیمبر کی جانب سے اچھا اقدام ہے، حاجی عظیم مغل

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 15 فروری 2025 17:05

نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)چیمبر آف کامرس شہید بینظرآباد کی جانب سے سات روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح عسکری ہاکی اسٹیڈیم میں کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کا افتتاح مہمان خصوصی میئر نوابشاہ قاضی رشید بھٹی ،حاجی عظیم مغل ،عبدالستار قریشی ،منیر حسین کھوکھر ،حاجی خلیل ابراہیم قریشی ،غلام مرتضیٰ سموں ،کنزیومر پروڈکٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر پرویز عظیم آرائیں ،اسلم نوری ،دیدار حسین رند ،نادر مرزا ودیگر تھے تقریب کی میزبانی سعید احمد یوسفی،شکیل احمد راجپوت ،فیضان چنہ ،نعمت اللہ سلطانی ودیگر نے کی اس موقع پر آنے والے تمام مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی اجرک پیش کیا گیا ۔

تقریب میں مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ اس طرح کا پروگرام نوابشاہ میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے پہلی بار کروایا جارہا ہے جو کہ نوابشاہ کے نوجوانوں کے لیئے اچھا اقدام ہے ۔  اسپورٹس صحتمند سرگرمی ہے اور جب تک ہمارے گراؤنڈ آباد رہینگے ہمارے ہسپتال ویران رہینگے ۔ آخر میں مہمانوں سے تمام کھلاڑیوں کا تعارف بھی کروایا گیا۔ واضح رہے کہ کھیلوں کے یہ مقابلے پورے ہفتہ جاری رہینگے اور اختتامی تقریب فائنل 21 فروری2025 کو بلاول اسپورٹس کمپلیکس شہید بینظرآباد میں منعقد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :