[نوشہرہ ، پیسکو ٹیم پر مسلح غنڈا گردوں کا حملہ

۰پیسکو ٹیم کے انچارج LS II جمیل احمد سمیت آٹھ اہلکاروں کو زدوکوب مارپیٹ کرنے کے بعد کمرے میں یرغمال بنالیا

ہفتہ 15 فروری 2025 21:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2025ء)رسالپو ر بانڈہ چیل میں پیسکو ٹیم پر مسلح غنڈا گردوں کا حملہ ۔پیسکو ٹیم کے انچارج LS II جمیل احمد سمیت آٹھ اہلکاروں کو زدوکوب مارپیٹ کرنے کے بعد کمرے میں یرغمال بنالیا۔ایس ڈی او پیسکو رسالپور محمد سلیم کے مطابق بانڈہ چیل میں پیسکو ٹیم غیرقانونی کنڈہ مافیا ،بجلی چوری اور بقایاجات کے خلا ف کاروائی کررہی تھی کہ ایک درجن سے زاہد مسلح پستول ،ڈنڈو ں سے لیس مشتعل ملزمان نے پیسکو اہلکاروں کو کاروائی سے زبردستی روکا اور شدید مزاحمت کرتے ہوئے پیسکو اہلکاروں پرحملہ آور ہوگئے جس کے نتیجے میں چھ اہلکارزخمی ہوگئے۔

ایس ڈی او پیسکو رسالپور محمد سلیم کے مطابق زخمی اور یرغمال بنانے اہلکاروں کو پولیس نے تھانہ منتقل کیا جہاں سے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رسالپور میں زیردفعہ PPC 505(II)-186-148-149کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق جلد تمام ملزمان کو گرفتارکرلیاجائیںگا۔آل پاکستان واپڈا ہآئیڈرو الیکٹرک ور کرز یونین سٹی ڈویژن رسالپور سب ڈویژن میں بانڈہ چیل کے مقام پر ڈیوٹی کے دوران پیسکو اہلکاروں پر بجلی چوروں غنڈا ور دہشت گرد عناصر کی حملے کی کار سرکار میں مداخلت کر نے کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتی ہے اور اس واقعہ میں ملوث شر پسند اور غنڈا عناصر کی فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا پولیس انتظا میہ سے مطا لبہ کرتی ہے اور ساتھ حکو مت و قت پاور منسٹری اور ا نتظا میہ محکمہ بجلی میں کا م کر نے و ا لے ملاز مین پر آئے روز حملوں کی روک تمام کام کے دوران محفوظ و سازگار ماحول فرا ہم کر نے کا مطا لبہ کرتی ہے۔