قابل تجدید توانائی کو کاربن کریڈٹ مارکیٹوں کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے، وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر ندیم جاوید

اتوار 16 فروری 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2025ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے کلائمیٹ فنانس کو ماحولیاتی اور اقتصادی ضرورت کے تحت اہمیت دینے کے بارے میں اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کو کاربن کریڈٹ مارکیٹس کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب ایک دور رس خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے۔ پاکستان میں حالیہ موسمیاتی آفات ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی لچک کے درمیان براہ راست تعلق کو نمایاں کرتی ہیں، ہمیں اپنی وسیع قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے جرات مندانہ پالیسیاں اور سٹریٹجک سرمایہ کاری کو اپنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اپنی جنگ میں ایک اہم مرحلہ پر ہے، جس کے پاس اپنے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو آمدنی پیدا کرنے والے پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیڈ نے’’ان لاکنگ کلائمیٹ فنانس: پوٹینشل کاربن کریڈٹس فرام رینیوایبل انرجی ‘‘کے موضوع پر ایک اہم بریف جاری کیا ہے جس کے مصنف محمد فیصل علی ریسرچ فیلو پائیڈ اور اسامہ عبدالرؤف ہیں۔

متعلقہ عنوان :