ة بے لوث خدمت انسانیت کرنے والے حقیقی معنوں میں معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں،چوہدری نوری گھمن

اتوار 16 فروری 2025 19:20

۷سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2025ء)ایم این اے بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن اورسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ بے لوث خدمت انسانیت کرنے والے حقیقی معنوں میں معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں احساس انسانیت رکھنے والے دوسروں کے کام آنے والے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو آنے والے پریشان لوگوں کا سہار ا بننے والے ضرورت مندوں کے دکھ درد بانٹنے والے حق داروں کو ان کا حق دلانے والے سچی بات کرنے والے غم کی گھڑی میں انسان کی ڈھارس باندھنے والے بھوکے کو کھانا دینے والے مدرسوں کی خدمت کرنے والے نادار طالب علموں کی ضروریات پوری کرنیو الے بیوائوں ،یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنے والے ہمارا کھلے لفظو ں میں مطلب ہے نثار کلو جیسے درد دل رکھنے والے افراد اس معاشرے کی جان ہوتے ہیں خدا ان سے راضی ہوتا ہے جو اس کے بندوں پر رحم کرتا ہے اس کے بندوں کے کام آتا ہے جو دوسروں کی مدد کرتا ہے جو انسانیت کے کام آتا ہے وہی معاشرے کا بہترین انسان کہلانے کا حق دار ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کوٹ دینہ کے زیر اہتمام چوہدری نثار کلو کی میزبانی میں فری آئی کیمپ کا افتتاح کرتے اورمستحق افراد کو رمضان پیکج دینے کے موقع پر کیا اس موقع پر ٹی وی کے معروف اداکار نعمان اعجاز ،سابق چیئرمین پریس کلب سمبڑیال چوہدری نعمان اکبر گھمن ، سینئر صحافی میاں فیض احمد بیلوی، سماجی شخصیت چوہدری راحیل عنصر ملہی، چوہدری مبشرحسین ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے دونوں بانیان تحصیل بھائیوں علاقائی رہنمائوں نے کہا کہ خراج تحسین کے مستحق ہیں نثا رکلو جیسے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جیسی غیر سیاسی وسرکاری تنظیمیں جو اپنے دکھی حق دار اورمعاشرے کے بے بس نادار غریب لوگوں کے لیے دن رات کام کرتے ہیں کا واحد مقصد خدمت انسانیت اورضائے الٰہی ہے جیسے ہی کسی مستحق کو اس کا حق ملتا ہے کسی درد مند کی درد تکلیف پریشانی مصیبت دور ہوتی ہے تو اس کی زبان سے جب دعا نکلتی ہے تو وہ اثر رکھتی ہے حقیقت میں مخلو ق خدا کا کنبہ ہے تو جو خدا کے کنبے کی مدد کرتا ہے خدمت کرتا ہے دکھ درد بانٹتا ہے تکلیف میں کام آتا ہے توپھر اس جیسا اللہ کا دوست اللہ کا قریبی اورکوئی کیسے ہوسکتا ہے اللہ کے کرم کی نظر اس انسان پر ہوتی ہے جو اللہ کی رضا کے لیے اس کے کنبے کی خدمت کرتاہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو فلاح انسانیت کے کام کرتے ہیں اوراپنی دنیا وآخرت سنوارتے ہیں ۔