راشد لطیف نے راشد خان کو وسیم اکرم سے "بڑا کرکٹر" قرار دیدیا

مجھے لگتا ہے کہ راشد خان وجہ سے افغانستان ٹیم کو صحیح معنوں میں شہرت ملی، سابق افغان ٹیم ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 فروری 2025 16:10

راشد لطیف نے راشد خان کو وسیم اکرم سے "بڑا کرکٹر" قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 فروری 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے افغان لیگ سپنر راشد خان کو سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بڑا کرکٹر قرار دیدیا۔ 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کپتان اور افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ راشد لطیف نے کہا کہ اسپنر راشد خان کی وجہ سے افغانستان ٹیم کو صحیح معنوں میں شہرت ملی۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے دوران گفتگو ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ افغان اسپنر راشد خان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بڑے کرکٹر ہیں۔ 
56 سالہ راشد لطیف نے افغان ٹیم کو مشورہ دیا کہ انہیں اب اپنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے انہیں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہیں۔ 
ادھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکٹ کیلئے افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز جنوبی افریقا کیخلاف 21 فروری کو ہونیوالے میچ سے کرے گی۔