امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا پردھوکا دہی اور خودکشی پر اکسانے کا الزام، مقدمہ درج

پیر 17 فروری 2025 22:15

امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا پردھوکا دہی اور خودکشی پر اکسانے کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء) بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا کے خلاف دھوکا دہی اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا کے خلاف اتر پردیش کے بدایوں ضلع میں داتا گنج پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق نکھل نندا پر الزام لگایا گیا ہے کہ نندا اور ایک ٹریکٹر کمپنی کے کئی عہدیداروں نے مشترکہ طور پر ایک ٹریکٹر ایجنسی کے مالک جیتیندر سنگھ پر سیلز بڑھانے کیلئے دبا ئوڈالا تھا۔بھارتی پولیس کے مطابق امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا نے دیگر کاروباری شخصیات کے ہمراہ جیتیندر سنگھ کو ڈیلر شپ لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔بھارتی میڈیا بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق جیتیندر سنگھ داتا گنج، بدایوں میں ایک ٹریکٹر ڈیلر شپ جیئے کسان ٹریڈرز چلاتے تھے، جیتیندر کو نندا کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے ڈیلر شپ لائسنس کی منسوخی کی دھمکی دی گئی جو بالآخر اس کی المناک موت کا باعث بنی۔

متعلقہ عنوان :