صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، جیل میں 8گھنٹے سوتا تھا، سلمان خان

پیر 17 فروری 2025 22:15

صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، جیل میں 8گھنٹے سوتا تھا، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ابھی صرف 2گھنٹے سوتا ہوں جبکہ جیل میں 8گھنٹے سوتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے انکشاف کیا کہ میں صرف دن میں 2گھنٹے سوتا ہوں، 1ماہ میں صرف ایک بار ایسا ہوتا ہے کہ میں 7سے 8گھنٹے کی نیند پوری کروں۔ 59سالہ سلمان خان نے کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو اچھی طرح سوتا تھا کیوں کہ اس وقت میرے پاس کچھ خاص مصروفیات نہیں تھیں۔ سلمان خان نے کہا کہ میں لمبی فلائٹس کے دوران بھی سو جاتا ہوں کیوں کہ اس دوران آپ کر ہی کیا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بھی کبھی کبھار تھوڑی دیر کیلئے سو جاتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :